پیرس،6؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسپین نے ورلڈ کپ 2018کوالیفائنگ کی اپنی مہم کی شاندار شروعات کی جبکہ یورو 2016کی سنسنی ویلز اور کوسووا نے بھی تاریخی پوائنٹس حاصل کئے۔ڈیگو کوسٹا، ڈیوڈ سلوا اور موراتا کے دو دو گول کی مدد سے سپین نے کل لیون میں لچیٹسین کو 8-0سے شکست دی۔ادھر کارڈف میں رئیل میڈرڈ کے فارورڈ گیریتھ بیل کی شاندار کارکردگی سے ویلز نے مالدووا کے لیے 4-0سے شکست دی۔ویلز نے 38ویں منٹ میں سیم ووکس کو گول کرنے میں مدد کی اور بعد میں سویے دو گول داغے۔بلغراد میں آئرلینڈ نے سربیا کو 2-2سے برابری پر روکا۔ادھر ترکوں میں کوسوو نے ویلون برشا کے پہلے بین الاقوامی گول کی بدولت فن لینڈ کو 1-1سے برابری پر روکا۔